Ads 468x60px

Downloads

Thursday 8 August 2013

عمران سیریز کے کرداروں کا مختصر تعارف


یکرٹ سروس ممبران

طاہر / بلیک زیرو

بلیک زیرو سیکرٹ سروس کا سب سے اہم رکن ہے جو کہ جانتا ہے کہ عمران ہی ایکسٹو ہے۔ بلیک زیرو عمران کی غیر موجودگی میں ایکسٹو کا کردار نبھاتا ہے۔ عمران نے ایکسٹو کے متعلق شکوک و شہبات مٹانے کے لیے بلیک زیرو کو ڈمی ایکسٹو بنا رکھا تھا۔ ابتدائی ناولز میں بلیک زیرو ٹیم کے ساتھ مشن پر جاتا رہا ہے۔ مگر بعد میں عمران نے بلیک زیرو کو ساتھ لے جانا چھوڑ دیا تاکہ بیرون ملک مشن کے دوران کوئی ایمرجنسی صورتحال ہو تو اس کو سنبھالا جا سکے۔ بلیک زیرو عموماً دانش منزل میں ہی رہتا ہے دانش منزل سکیرٹ سروس کا ہیڈ کوارٹر ہے جہاں ایکسٹو بیٹھتا ہے اس کو فیلڈ میں کام کرنے کا موقع بہت کم ملا مگر جب بھی بلیک زیرو کو موقع ملا اس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ مارشل آرٹ کا نہایت ماہر ہے اسے عمران نے سپریم فائٹر کا خطاب دیا ہے

جولیانا فٹز واٹر /جولیا
جولیا ایک سوئس نژاد لڑکی ہے۔ جس نے پاکیشا کی شہریت اختیار کر رکھی ہے۔جولیا مسلمان ہے۔ جولیا سیکرٹ سروس کی ڈپٹی چیف ہے۔ اس کی ایکسٹو کو دیکھنے کی ہمیشہ خواہش رہی ہے مگر ایکسٹو سے خوفزدہ رہتی ہے۔ جولیا عام طور پر بہت جلد جذبات میں آ جاتی ہے جس پر نے عمران بطور ایکسٹو اس کو کئی بار خاصی جھاڑ پلائی۔ جولیا اپنے دل میں عمران کے لیے پسندیدگی کے جذبات رکھتی ہے۔ مگر عمران اس کی ہر بات کو مذاق میں اڑا دیتا ہے۔ چند ایک مشنز میں دشمنوں نے 
جولیا کے ذہن کو کنٹرول کر کے مشن مکمل کرنے کی کوشش بھی کی۔ 

صفدر سعید
صفدر سیکرٹ سروس کا سب سے زیادہ ایکٹو ممبر ہے اور عمران فیلڈ میں سب سے زیادہ صفدر پر اعتماد کرتا ہے۔ صفدر ایک کم گو انسان ہے اور عموماً سجنیدہ رہتا ہے۔ صفدر عمران کی دل سے عزت کرتا ہے اور اسے یقین رکھتا ہے کہ عمران کے پاس بھی ایکسٹو سے کم صلاحیتیں نہیں ہیں۔ عمران بھی صفدر کی عزت کرتا ہے۔ عمران اکثر مذاق میں صفدر کو خطبہ نکاح یاد کرنے پر اکساتا رہتا ہے۔ صفدر کو ایکسٹو کی طرف سے سپر ایجنٹ کا خطاب ملا ہے

تنویر اشرف
تنویر سیکرٹ سروس کا واحد ممبر ہے جو عمران سے جیلس ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تنویر جولیا کے بارے دل میں پسندیدگی کے جذبات رکھتا ہے اور جولیا عمران کے بارے پسندیدگی کے جذبات رکھتی ہے۔تنویر عمران سے جتنا بھی جیلس ہو لیکن عمران کو ہلکی بھی تکلیف ہو تنویر تڑپ اٹھتا ہے۔ تنویر کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں صبرو تحمل کا فقدان ہے اور بہت زیادہ جذباتی انسان ہے۔ ملٹری انٹیلی جنس میں رہنے کی وجہ سے تنویر بات کرنے سے زیادہ ہاتھ چلانے پر تیار رہتا ہے۔ وہ ڈائریکٹ اور تیزرفتار ایکشن کا قائل ہے۔ عمران عموماً تنویر کا مذاق اڑاتا رہتا ہے اور رقیب رو سفید کے نام سے تنگ کرتا ہے۔ جس پر تنویر نے کئی موقع پر غصے میں آ کر عمران پر حملہ کر دیا مگر عمران اپنی پھرتی کی وجہ سے بچ نکلا۔ تنویر کو ایکسٹو کی طرف سے ڈیشنگ ایجنٹ کا خطاب ملا۔ 

کیپٹن شکیل
کیپٹن شکیل سپاٹ چہرے کا مالک ہے اس کا چہرہ قدرتی طور پر ہر قسم کے جذبات سے عاری ہے۔ جس کی وجہ سے اس پر میک اپ کا گمان ہوتا ہے۔ اسی لیے شروع میں سیکرٹ سروس کے ممبران یہ سمجھتے رہے کہ شکیل اصل میں ایکسٹو ہے۔مشن کے دوران عمران کے ذہن میں جو پلاننگ ہوتی ہے وہ اندازے سے کیپٹن شکیل پڑھ لیتا ہے۔ کیپٹن شکیل ملٹری انٹیلی جنس سے ٹرانسفر ہو کر سیکرٹ سروس میں آیا۔ کیپٹن شکیل نے کچھ عرصہ نیوی میں بھی کام کیا جس کی وجہ سے سمندروں کے متعلق اس کی معلومات کافی زیادہ ہیں۔ شکیل کو ایکسٹو کی طرف سے پاور ایجنٹ کا خطاب ملا۔ 

صالحہ
صالحہ سیکرٹ سروس کی ایک با صلاحیت اور سب سے جونئیر ممبر ہے۔ اس کے والد کا ہوٹلوں کا بہت بڑا کاروبار ہے۔ ابتدا میں ملٹری انٹیلی جنس کے چیف نے صالحہ اور اس کے ساتھیوں پر مشتمل پنک فورس قائم کی۔ پنک فورس اپنے ابتدائی مشن میں ہی ناکام ہو گئی۔ اور صالحہ کے علاوہ پنک فورس کی تمام ممبر ہلاک ہوں گئیں جس پر ایکسٹو نے صالحہ کو سیکرٹ سروس میں شامل کر لیا۔ صالحہ اور صفدر ایک دوجے کے بارے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں


فور سٹارز
پاکیشا سیکرٹ سروس کے ارکان نے سماجی برائیوں اور مقامی بدمعاشوں سے مقابلے کے لیے فور سٹار نامی تنظیم بنائی۔ یہ تنظیم براہ راست ایکسٹو کے انڈر ہے۔ اس کے چار ارکان ہیں

صدیقی
صدیقی فور سٹارز کا چیف ہے۔ صدیقی ایک سنجیدہ انسان ہے اور بازی گروں کی طرح کڑوں میں سے ہاتھ نکالنے اور راڈز والی کرسیوں سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

چوہان
چوہان سیکرٹ سروس کا ایک ذہین ممبر ہے اور یہ فور سٹارز کا بھی رکن ہے۔ چوہان کی پھرتی قابلِ دید ہے۔ اس نے کئی مشنز میں پھینکے جانے والے بموں کو کیچ کر کے واپس پھینک کر اپنی پھرتی کا ثبوت دیا۔ 

خاور
خاور ایک حاضر جواب اور اچھی حس مزاح رکھنے والا انسان ہے۔ جب بھی اسے عمران کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اس نے عمران کے کان خوب کاٹے۔

نعمانی
نعمانی فورسٹار کا رکن ہے یہ کمپیوٹر ماسٹر اور مشینی جوئے کا ماہر ہوتا ہے نہایت مجبوری کی حالت میں جب بیرون ممالک سیکرٹ سروس کو اسلحے کی ضرورت پڑتی ہے تو نعمانی کسی بھی مشینی جوئے والے 

2 comments:

  1. Shuaa Digest November 2018 Free Download
    Shuaa Digest Download

    Read Online Books And Online Results
    https://booksresult.com/

    Read Online Books Online Library for Urdu Novels Famous Urdu Novels Download PDF Urdu Novels.Board of Intermediate & Secondary Education Results from all Pakistani boards prize bond draw list Prize Bond results.

    Read Online Books
    Read Online Digest
    Read Online Novels
    Read Online Magazine

    ReplyDelete
  2. Kiran Digest November 2019 Free Pdf Download
    Kiran Digest Download

    Pakistan Education News Read Online Books NTS Results
    itnewsnet.com/

    ReplyDelete

DOWNLOAD FREE